6 مارچ 2015 - 17:23
عراق میں تین دھماکے، متعدد جاں بحق اور زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد اور دیگر علاقوں میں تین الگ الگ دہشت گردانہ بم دھماکوں میں کم از کم انیس افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین چینل کے مطابق بغداد کے مرکز میں السباع کے علاقے میں ایک بس کے اندر بم کا دھماکہ ہوا جس میں اب تک چھےافراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں- ایک اور دھماکہ بغداد کے مغرب میں الغزالیہ کے علاقے میں ہوا جس میں سات افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے جبکہ صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ کے مشرق میں ہونے والے دھماکے میں پانچ عراقی فوجی جاں بحق ہو گئے- اس دہشت گردانہ دھماکے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲